Monday, 24 June 2013

بالی وڈ کے امیر ترین کنوارے اور کنواریاں

شہرت، دولت اور مقبولیت کے ساتویں آسمان پر رہنے والے ان ستاروں کی چمک دمک نہ صرف پرستاروں بلکہ بالی وڈ میں بھی اس وقت تک چڑھی رہتی ہے جب تک یہ اسٹارزسنگل رہتے ہیں-بالی وڈ کی جگمگاتی اور گلیمر سے بھرپور دنیا کے اسٹارز کرڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔ شہرت، دولت اور مقبولیت کے ساتویں آسمان پر رہنے والے ان ستاروں کی چمک دمک نہ صرف پرستاروں بلکہ بالی وڈ میں بھی اس وقت تک چڑھی رہتی ہے جب تک یہ اسٹارز سنگل رہتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ کے بہت سے میگا اسٹارز اب تک کنوارے ہیں۔ بھارتی اخبارٹائمز آف انڈیا نے ایسے ہی ستاروں کو چنا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ ان مشہور اور امیر ستاروں
میں کون کون شامل ہے۔
سلمان خان : سب سے پسندیدہ۔۔ کنوارا
سلمان خان کو بالی وڈ کا سب سے زیادہ پسندیدہ کنوارا کہا جاتا ہے۔ سو کروڑ روپے کمانے والی فلمی کلب میں شامل ہونے والی پے در پے میگا ہٹس دینے والے سلو بھائی اس وقت بالی وڈ کے سب سے زیادہ امیر اداکار ہیں۔ سلمان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ برانڈز انڈورس کرا چکے ہیں، جبکہ ہر گزرتا دن ان کی شہرت اور دولت میں اضافہ ہی کرتا جا رہا ہے۔

رنبیر کپور: بالی ووڈ کا سوئٹ بوائے

کپور خاندان کا سوئٹ بوائے رنبیر کپور آج کل بالی وڈ پر راج کررہا ہے۔ کروڑوں دلوں کی دھڑکن رنبیر نے شہرت کا سفر شروع کیا برفی سے اور یہ جوانی ہے دیوانی نے تو اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ہی توڑ ڈالے۔ آج نتیجہ یہ ہے کہ رنبیر پر دولت بارش کی طرح برس رہی ہے اور وہ بن گئے ہیں لڑکیوں کے لئے موسٹ وانٹڈڈ۔۔بوائے۔


مقبولیت اور پیسے کی دوڑ میں شامل ۔۔دپیکا پڈکون

مقبولیت اور پیسے کی اس دوڑ میں بالی وڈ کی ہیروئنز بھی پیچھے نہیں۔ اوم شانتی اوم جیسی میگا ہٹ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والی دپیکا پڈکون کے بوائے فرینڈز تو بہت سے رہے لیکن کوئی پیا نہیں بن پایا۔ دپیکا کی ایڈ ورلڈ میں بھی اتنی ہی ڈیمانڈ ہے جتنی بالی وڈ میں۔دپیکا7مشہور زمانہ برانڈز انڈورس کرا چکی ہیں جبکہ بہت سے بڑے بینرز کی فلمیں بھی ان کی جیب میں ہیں۔

پریانکا چوپڑہ : بالی ووڈ میں خاص مقام رکھنے والی 

سابق مس ورلڈ اور بالی وڈ کی ورسٹائل ایکٹریس پریانکا چوپڑہ بالی وڈ میں اپنی خاص جگہ بنانے میں بھی کامیاب ہیں۔ ماڈلنگ کی دنیا میںبرانڈز انڈورس کرنے والی پریانکا سپر رچ، سپر فیمس ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سنگل  بھی۔۔


بھاری بھرکم بینک بیلنس والی پریٹی زنٹا 
بھولے بھالے چہرے اور مسکراہٹ والی پریتی زنٹا کا شمار بھی بالی وڈ کی امیر اور مشہور اداکاراوٴں میں ہوتاہے۔ آئی پی ایل میں شامل ان کی ٹیم نے پریتی کا بینک بیلنس بھی خاصا بھاری بھرکم کردیاہے اور وہ بھی اب تک سنگل ہی لائف انجوائے کر رہی ہیں۔



سونم کپور: دنیا کے مہنگے برانڈز کی ایمبیسڈر 
فیشن اور گلیمر کے حوالے سے اپنی الگ شناخت بنانے والی سونم کپور دنیا کے بہترین اور مہنگے برانڈز کی ایمبیسڈر ہیں۔ چھوٹی سی عمر میں بہت سا نام اور پیسہ کمانے والی سونم کپور کے لئے بہت سے آسمان سر کرنا ابھی باقی ہیں۔ سونم سے شادی کے خواہشمندوں کی تو لائن لگی ہے لیکن سونم نے انہیں فی الحال ہری جھنڈی دکھائی ہوئی ہے۔ 



آدیتیہ رائے کپور: نئے ہارٹ تھروب 
بالی وڈ کے نئے ہارٹ تھروب بن کر ابھرے ہیں ڈیشنگ اینڈ ہینڈسم ادیتیہ رائے کپور۔ فلم عاشقی  سے راتوں رات اسٹار کا درجہ پانے والے ادیتیہ رائے کپور نہ صرف دولت مند ہیں بلکہ بہت سی لڑکیوں کے خوابوں کے شہزادے بھی ہیں۔ادیتیہ آج کل عاشقی  کی کواسٹار شردھا کپور کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔



شاہد کپور
فلم جب وی میٹ کی بے مثال کامیابی کے بعد شاہد کپور پر بھی شہرت اور دولت کی دیوی مہربان ہوئی اور وہ بھی شامل ہوگئے بالی وڈ کے سب سے زیادہ چاہنے جانے والے اسٹار میں۔ بہت سی دولت اور مقبولیت کے حامل شاہد کپور اب بھی کنوارے ہیں۔

No comments:

Post a Comment