Monday, 24 June 2013

مائیکل جیکسن کو آج دنیا سے رخصت ہوئے 4سال بیت گئے


مائیکل جیکسن کو آج دنیا سے رخصت ہوئے 4سال بیت گئے

پاپ موسیقی کے شہنشاہ کے طور پرپہچانے جانے والے مائیکل جیکسن کو آج دنیا سے رخصت ہوئے 4 سال بیت گئے، لیکن وہ اپنے گانوں اور رقص کے انداز سے آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

مائیکل جیکسن امریکی ریاست انڈیانا میں انتیس اگست انیس سو اٹھاون کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے صرف پانچ سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا اور1964 میں اپنے بھائیوں کے پوپ گروپ جیکسن فائیو میں شمولیت اختیار کی
۔ جیکسن فائیو کی پہلی البم ریلیز 'آئی وانٹ یو بیک' نے ہر طرف دھوم مچا دی۔ جیکسن کا پہلا سولو البم "آف دی وال" تھا جس نے مائیکل کو موسیقی کی دنیامیں پہنچان دلوائی۔ اس کے بعد ان کے انیس سو بیاسی میں آنے والے البم "تھرلر" نے موسیقی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کی۔ اسے دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا گیا۔ انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ انہوں نے اپنی آواز میں ایک حمد ریکارڈ کرائی جس کی وجہ سے یہ افواہیں گرم ہوگئیں انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ آج ان کی چوتھی برسی پر دنیا بھر میں ان کے پرستار جشن منا رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment