دیامر-ابتدائی تحقیقات سے پتاچلاہے کہ نانگا پربت بیس کیمپ میں غیر ملکی سیاحوں پر 18سے زائد افراد نے حملہ کیا، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گلگت کے بعض علاقوں میں چھاپے بھی مارے ہیں،تاہم ابھی تک
کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ سانحہ دیامر کو2 روز سے زیادہ کا وقت گزر چکا،تاہم ابھی تک دہشت گردی کی اس گھناوٴنی کارروائی میں ملوث افراد تک قانون کے ہاتھ نہیں پہنچے۔ذرائع کے مطابق نانگا پربت بیس کیمپ میں غیر ملکی سیاحوں کو 18 سے زائد حملہ آوروں نے نشانہ بنایا،سیکیورٹی ادارے اس واقعے کی تفتیش میں 6افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان افراد کی شناخت عینی شاہد کی مدد سے کی گئی ہے اور ان کی تلاش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلگت کے مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے ۔ادھر بیس کیمپ کے قریبی گاوٴں دیانوری اور دیگر علاقوں کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ دوسری جانب نانگا پربت سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 45 غیرملکی اور 5 پاکستانی سیاحوں کو سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچادیا گیا۔ہوم ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان نے نانگا پربت دیامر فیز کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جبکہ فیز فیری میڈو اور روپل پر سیاحتی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

No comments:
Post a Comment